ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ریلوے پولیس نے مسافر کے 38 لاکھ روپے واپس کردیے

کراچی: ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی۔

 پاکستان ریلوے کے مطابق یہ واقعہ26 دسمبر کو پیش آیا جہاں ایک مسافر محسن مشتاق  پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھا۔

پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ٹرین جب حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو محسن مشتاق کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا کہ اس دوران ٹرین روانہ ہوگئی اور مسافر کا سامان جس میں قریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی  ٹرین میں رہ گیا۔