پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ نے احتجاجی جلسے میں فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریرسے اظہار لاتعلقی سے متعلق اپنا بیان ڈیلیٹ کردیا۔

اس سے قبل سوشل میڈیاپر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریرسے اُن کوئی تعلق نہیں، متعلقہ خاتون پارٹی کی عہدے دار بھی نہیں، خاتون کے خیالات،زبان،طرز گفتگو پارٹی کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔

تاہم یہ ٹوئٹ اب پی ٹی آئی یوکے نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔