پی ٹی آئی کیساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو 

ایم سے کیا گیا تھا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری


کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو  ایم کیوایم کے ساتھ کیا گیا تھا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار اور سید امین الحق  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ جیسے ملک میں ہمارے فیلڈ مارشل کے خلاف ایسی زبان استعمال کی گئی،یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کو ورغلارہی ہے، لوگ اس بیانیے سے دور رہیں، یہ بیانیہ نہیں چلے گا، پی ٹی آئی کا برطانیہ میں مقابلہ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔